Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

بھارت میں کسانوں نے8دسمبرکو ہڑتال کواعلان کردیا

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago
[caption id="attachment_2120209" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

بھارت میں کسانوں کی تحریک نے مودی سرکار کے خلاف ملک بھر میں 8 دسمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کسان، تاجر، ٹریڈ یونین، سرکاری ملازم اور دیگر انجمنوں سے کسان یونینوں نے اپیل کی ہے کہ 8 دسمبر کو بھارت بند کرنے کو کامیاب کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

بھارت کی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دہلی کے سرحدوں پر احتجاج کرنے والے کسانوں کے مطالبات پر مرکزی حکومت کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔

بھارت میں کسانوں کے 8دسمبر کو بھارت بند تحریک کو تمام اپوزیشن جماعتوں کی تائید حاصل ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ نئے زرعی قوانین بھارت کی زراعت کو تباہ کردیں گے۔ کسانوں کو اپنی زمینات کارپوریٹ گھرانوں کے پاس گروی رکھنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے۔

صدر کانگریس سونیا گاندھی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی صدر شردپوار، نیشنل کانفرنس لیڈر فاروق عبداللہ، ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن ، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، سی پی آئی کے ڈی راجہ، آر جے ڈی کے تیجسوی یادو اور سی پی آئی ایم ایل کے دیپانکر بھٹا چاریہ نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کی ہے۔

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے عام آدمی پارٹی کے تمام کارکنان پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube