Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

امریکامیں جدیدحفاظتی طریقہ کاراختیارکرکےعبادت گاہیں کھلنےلگیں

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2020 | Last Updated: 2 years ago

امریکا میں کرونا کے باعث بند کی جانے والی عبادت گاہیں کُھلنےکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مساجد میں کرونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جدید طریقہ اپنایا جارہا ہے۔

امریکی ریاست الی نوائے کی مسجد میں آنے والوں کا معائنہ گیٹ پر ہی کرلیا جاتا ہے مگر اس کے باوجود بھی یہ مسجد میں داخل نہیں ہو پاتے۔ یہاں آنے والوں کو سب سے پہلے مسجد کی ویب سائٹ سے نماز پڑھنے کی رجسٹریشن کروانی پڑرہی ہے اور وہاں سے حاصل کیا گیا کوڈ اسکین کروانے پر ہی انہیں آنے دیا جارہا ہے۔

مسجد انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ہر نماز میں سو سو افراد کو مسجد میں داخلے کی اجازت ہے، جمعہ کیلیے تین جماعتوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، مسجد کے امام بھی ان انتظام پر مطمئن ہیں اور ان پر دوسروں کو عمل کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔

گنجائش پوری ہونے پر مسجد میں لگی اسکرین پر الرٹ آجاتا ہے جس کے بعد دروازے کو بند کرکے نماز شروع کی جاتی ہے۔

منتظمین کی مطابق جو نمازی ویب سائٹ پر رجسٹریشن نہیں کروا رہے،انہیں مسجد میں یہ سہولت دی جارہی ہے، اس طرح ڈیٹا اکھٹا کرکے کرونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube