Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

امریکی صدر کا طالبان رہنما سے ٹیلیفونک رابطہ

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_1863662" align="alignnone" width="768"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور طالبان کے رہنما ملاعبدالغنی برادار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان افغان طالبان کے مطابق امریکی صدر نے 35 منٹ تک بات چیت کی جس میں طالبان کے دیگر رہنما اور زلمے خلیل زاد بھی موجود تھے۔

انہوں نے امریکی صدر سے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے امریکا کو افغانستان میں پھنسانا چاہتے ہیں۔ غنی برادر نے مزید کہا کہ آزادی اور پسند کی حکومت افغان عوام کا حق ہے، جتنا جلدی ہوسکے معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

امریکا اور افغان طالبان نے 29 فروری 2020 کو امن معاہدے پر دستخط کیے۔ طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکا کی جانب سے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے امن معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب کا انعقاد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع ایک ہوٹل میں کیا گیا۔ معاہدے کی اس اہم تقریب میں پاکستان سمیت 50 ممالک کے وزرائے خارجہ اور طالبان کے وفد نے شرکت کی۔

امریکا اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 18 ماہ تک مذاکرات جاری رہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube