افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں دھماکے کے نتيجے ميں دو شہريوں سميت 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔
افغان سيکيورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا مارشل فہيم ملٹری يونيورسٹی کے قريب ہوا، جس میں پانچ شہريوں سميت 15 فوجی زخمی بھی ہوئے۔
حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اُڑايا جب ملازمين اور کيڈٹ ملٹری اکيڈمی ميں داخل ہو رہے تھے۔
حکام نے دھماکے کو خودکش حملہ قرار ديا۔