مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کے مظالم اور پابندیوں نے دنیا کو جنجھوڑ کررکھ دیا۔ وادی کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل نیو یارک میں ہوگا۔ سلامتی کونسل میں اگست کے بعد دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی۔ ادھر وادی میں مسلسل 163 روز سے کرفیو نافذ ہے۔ بھارتی فوج تین دن میں چار کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔ دیکھئے اس رپورٹ میں