بھارت میں بارات دیرسے لانے پر دلہن کے گھر والوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کچھ الگ ہی کرڈالا۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں اپنی نوعیت کا انوکھا ہی واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر بارات میں تاخیرپردلہن کے گھر والوں کو نہ صرف مارا پیٹا بلکہ دلہا کوگرفتار بھی کروا دیا۔
دلہا کی گرفتاری سے شادی رکی نہیں بلکہ فوری طورپردلہن کی شادی پڑوسی سے کردی گئی۔
پولیس کودرج کرائی جانے والی شکایت میں کہا گیا کہ دلہا والے جہیز کا مطالبہ کررہے تھے۔
گرفتار کیے جانے والے دلہا نے پولیس کو بتایا کہ میرے خلاف جہیز مانگنے کا الزام بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
دلہا نے الزام عائد کیا کہ بارات میں تاخیرپردلہن والوں نے ہم سے ہاتھا پائی کی اور بات رشتہ توڑنے تک جا پہنچی۔ ہم سے زیور سمیت قیمتی سامان تک چھین لیا گیا اور لڑکی کی شادی بھی پڑوسی سے کردی گئی۔