Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

قرآن کریم کو اب اشاروں کی زبان میں بھی سیکھیں

SAMAA | - Posted: May 9, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 9, 2019 | Last Updated: 3 years ago

تصویر: اے ایف پی

انڈونیشیا میں ایک گروپ نے سماعت سے محروم افراد کےلیے یوٹیوب پر اشاروں کی زبان میں قرآن سیکھنا کا عمل شروع کیا ہے۔

انڈونیشین گروپ نے ایک مقامی اسلامی تنظیم کے ساتھ ملکر یہ کام شروع کیا ہے، جس میں قرآن کریم کی تمام 114 سورتوں کے ترجمے کیے جا رہے ہیں۔

قرآن انڈونیشیا پروجیکٹ نے رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل اپنی پہلی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی تھی، جبکہ اب تک مزید 4 سورتوں اور اذان کی ویڈیو بنائی جا چکی ہے۔

ہر سال رمضان کی آمد پر 25 سالہ سوریا اور اسکے قریبی دوستوں کو بےچینی رہتی تھی کہ کس طرح انڈونیشیا میں رہنے والوں کو قرآن کریم کی تعلیم دی جائے۔

اسلام 360:قرآن حکیم سرچ کرنے والی دنیا کی پہلی ایپلیکیشن

انڈونیشیا میں بیشتر مسلمان قرآن کی 114 سورتوں کو آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے پڑھنا سیکھتے ہیں، تاہم سماعت سے محروم مسلمانوں کو قرآن سیکھانا چیلنج بن گیا تھا۔

نیویارک ٹائمز کو دیے گئے اپنی ایک انٹریو میں سوریا نے کہا کہ میں اپنے بہت سے بہرے دوستوں کےلیے اداس رہتا تھا کیونکہ ہمارے پاس انہیں اسلام تک رسائی دینے کا کوئی طریقہ موجود نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسوقت سماعت سے محروم بہت سے مسلمان قرآن پڑھنے کے ساتھ بعض صحیفوں کو یاد بھی کر سکتے ہیں۔

انڈونیشین گروپ اسلام کے بنیادی اصولوں کے متعلق ایک تعلیمی بورڈ گیم بھی جاری کرنے جا رہا ہے جس میں اشاروں کی زبان والی 10 ’ڈی وی ڈیز‘ بھی ہوں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube