Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

امتحانات میں فیل 19 طالب علموں کی خودکشی

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2019 | Last Updated: 3 years ago

بھارت میں امتحانات میں فیل ہونیوالے 19 طالبعلموں نے خودکشی کرلی، تلنگانہ حکومت نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہزاروں طالب علموں کو غلطی سے فیل کئے جانے کے الزامات کے بعد فیل ہونیوالے تمام طالبعلوں کے پرچے دوبارہ چیک کرنے کا حکم دیدیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنیوالے ایک بچے نجندرا کے والد ویوک آنند کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اچھا طالب علم تھا اور امتحانات کے نتائج نے اس کا دو توڑ دیا اور اس نے گھر مں ہی خود کو پھانسی لگالی، ہمیں یقین نہیں آرہا کہ وہ اپنے پسندیدہ مضمون ریاضی میں فیل ہوگیا۔

خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے وینیلا نے 2 پرچوں میں فیل ہونے کے بعد 18 اپریل کی رات کیڑے مار دوا کھا کر خود کشی کی۔

والدین اور طالب علموں کے گروپس کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد ریاستی حکومت نے 3 لاکھ سے زائد فیل طالب علموں کے پرچوں کو دوبارہ سے چیک کرنے کا حکم دیا۔

تلنگانا پیرنٹس ایسوسی ایشن کے صدر این نریانا نے صحافیوں کو بتایا کہ ان امتحانات کے نتائج مرتب کرنیوالی فرم گلوب ایرینا ٹیکنالوجیز نے ابتداء میں تسلیم کیا تھا کہ اس نظام میں تھوڑی خرابی ہے لیکن بعد میں انہوں نے کہا کہ اسے ٹھیک کردیا گیا ہے۔

امتحانات میں فیل طالبعلموں کی خودکشیوں کے معاملے پر احتجاج میں اس وقت تیزی آئی جب ایک طالب علم کو تیلگو زبان کے پرچے میں صفر نمبر دیے گئے تھے، لیکن ری چیکنگ میں ان کے نمبر 99 آئے۔

ریاست کے وزیر تعلیم جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ اگر غلطی ہوئی ہے تو ہم اس کے پیچھے افراد کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube