Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کرائسٹ چرچ حملہ: شہداء کی میتیں آج ورثاء کے حوالے کی جائیں گی

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2019 | Last Updated: 3 years ago

نيوزي لينڈ کي مساجد پر دہشتگرد حملے ميں شہيد ہونے والے نمازيوں کي ميتيں آج ورثا کے حوالے کي جائيں گي ۔تمام شہدا کي اجتماعي نماز جنازہ جمعرات يا جمعہ کو ادا کي جائے گي اس سلسلے ميں کميونيٹي نے تيارياں مکمل کرلي ہيں ۔

تمام نماز جنازہ کا اعلان ابھي نہيں کيا گيا تاہم بتايا گيا ہے کہ شہدا کي ميتيں ورثا کو ديئے جانے کے بعد کچھ دير تک غسل اور ديگر تياريوں کے لئے ان کے گھروں پر رکھی جائیں گی، ۔جس کے بعد ميتوں کو سرد خانے منتقل کيا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی حکومت نے بھي جمعہ کو شہدا کے لئے تعزيتي تقريب کے انعقاد کا اعلان کيا ہے جس ميں تمام کميونٹيز سے تعلق رکھنے والے شہريوں کي بڑي تعداد شرکت کرے گي۔

دوسري جانب لوگوں کي جانب سے جائے شہادت پر پھول رکھنے کا سلسلہ جاري ہے ۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں 15 مارچ کو جمعے کی نماز کے دوران 2 مساجد پر فائرنگ سے 50 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ شہداء میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ پولیس نے مساجد پر حملے کرنیوالے ملزم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے برینٹن ٹیرینٹ کو واقعے کے تقریباً 40 منٹ بعد گرفتار کرلیا، جس نے مزید مساجد پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube