Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزبیان پراسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کا فیس بک اکاؤنٹ بند

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2018 | Last Updated: 3 years ago

مسلمانوں کے خلاف پوسٹ پرفیس بک انتظامیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے نے اتوار کو ایک پوسٹ میں گزشتہ ہفتے مغربی کنارے میں دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یائر نے عوامی رائے مانگتے ہوئے سوال کیا کہ اسرائیل میں امن تب ہو گا جب تمام یہودی یہاں سے چلےجائیں یا تمام مسلمان اسرائیل سے نکل جائیں ۔ ساتھ ہی اسرائیلی فوجیوں سے متعلق ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی شئیر کرڈالا جو صریحا فیس بک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایک اور پوسٹ میں یائر نے کہا کہ میں دوسرے آپشن کا انتخاب کروں گا، قیام امن کے لیے تمام مسلمان اسرائیل سے نکل جائیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کی جانب سے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہو،۔ یائر اس سے قبل بھی کئی بار ایسا کرچکا ہے۔

شرانگیزپوسٹ پر فیس بک انتطامیہ کی جانب سے اکاؤنٹ کو 24 گھنٹوں کیلئے بلا ک کیا گیا جس پر یائر نتن یاہو بھڑک اٹھے اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کا سہارا لے کر اس اقدام کو آمریت قراردیا۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube