Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

نئی دہلی:سدھو کے جلسے میں’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں پر بھارت تلملا اٹھا

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2018 | Last Updated: 3 years ago

مقبوضہ کشمیر کے بعد نئی دہلی میں بھی "پاکستان زندہ باد" کے نعرے گونج اُٹھے، نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے میں پاکستان کے حق میں نعروں پر بھارتی میڈيا تلملا گيا۔

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑنے والا بھارت نہتے کشمیریوں کے دلوں سے تو پاکستان کی محبت کیا ختم کرتا، الٹا بھارت کے اندر ہی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگ گئے۔

راجستھان ميں نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے ميں شریک عوام نے پاکستان کے حق ميں نعرے لگا ديے۔ تعصب پرست بھارتی میڈیا کو شہريوں کي پاکستان سے محبت ايک آنکھ نہ بھائي، اسی لیے منفی کوریج کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’’نعرے لگتے رہے اور سدھو مسکراتے رہے‘‘۔

بھارتي ميڈيا پر نشر کی جانے والی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ سدھو کے پاکستان پريم کا يہ نتيجہ ہوا کہ راجستھان ميں لوگوں نے انہيں اپنا نيتا مان ليا، حيراني کي بات تو يہ ہے کہ سدھو اس کیخلاف کچھ بھي نہيں بولے، لوگوں سے يہ بھي نہيں کہہ رہے کہ يہ آپ کيا کہہ رہے ہيں۔ بھارت ميں رہ کر پاکستان کے حق میں نعرے لگارہے ہيں، سدھو آپ ذرا سوچيے کہ آپ نے يہ کيا کيا اور آپ کو آگے کيا کرنا ہے؟۔

ہريانہ کے کيبنٹ منسٹر انيل وِج بھي سيخ پا ہوتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو دھمکیاں دینے لگے۔

بھارتي ميڈيا کے کرکٹ اور کاميڈي نائٹ شو کے بعد شاید تعصب پرستی کے اس ماحول میں سدھو کے سياست سے بھي آؤٹ ہونے کا وقت آگيا ہے ليکن بھارت ميں پاکستان اور اس سے محبت کی گونج نئی بات نہیں۔

اس سے پہلے نئی دہلی کی جواہر لال یونیورسٹی کے در و دیوار بھی ایسے ہی نظروں سے گونج اٹھے تھے جبکہ اتر پردیش میں بھی پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی تھي۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube