بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ریاستی ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
بھارت کی ریاستی دہشت گردی رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔ مقبوضہ وادی میں اتوار کے روز مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت فورسز نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن میں بھارتی فورسز کے اسپیشل آپریشن گروپ نے بھی حصہ لیا ۔
نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف علاقے میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے ۔ کشیدہ حالات کے بعد انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے ۔