امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کورپس کرسٹي ميں نرسنگ ہوم پر ہونے والے حملے ميں پانچ افراد ہلاک ہوگئے، جس میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کے ٹیکساس کے علاقے روبسٹاؤن میں رات گئے نرسنگ ہوم میں گولیاں چلنے کی آوازیں سننی گئیں۔ جہاں پولیس کے مطابق حملہ آور نے دیگر افراد کو مار کر خودکشی کرلی۔
مقامي ميڈيا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے نرسنگ ہوم پر گولياں برسائيں، جہاں سے دو مردوں اور ايک عورت کي لاش پوليس کو ملي۔
NURSING HOME MURDERS: Texas police are investigating a deadly shooting rampage with at least five people killed in two different locations. @ABonTV reports. https://t.co/INiTeD20J5 pic.twitter.com/RZLVCcSbCV
— World News Tonight (@ABCWorldNews) 29 July 2018
روبس ٹاؤن پوليس کے مطابق نرسنگ ہوم پر ہلاک ہونے والے مشتبہ حملہ آور کے گھر سے بھي ايک شخص کي لاش ملي۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔