Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2018 | Last Updated: 4 years ago

امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے لاوا کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود اب بھی مسلسل بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے کئی ہزار فٹ تک پھیلے راکھ اوردھویں سے پورا علاقہ تباہ شدہ تصویر بنا دکھائی دے رہا ہے

حال ہی میں جاری ایک ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاوا اب تک پہاڑ کے دہانے سے نکل رہا ہے اور علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔ ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اب تک آتش فشاں پہاڑ سے 30بلین گیلن سے زائد لاوا خارج ہو چکا ہے۔

 

ہوائی کے کیلاوییا نامی آتش فشاں کئی ہفتوں سے پوری آب و تاب سے لاوا اُگل رہا ہے جس سے کئی مکان ،درجنوں گاڑیاں ، سڑکیں اوردرخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ اپنے گھر باہر چھوڑ کر محظوظ مقام پر پناہ لئے ہوئے ہیں، جب کہ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔

آسمان پرہزاروں فٹ بلندی تک راکھ اور دھویں کے سیاہ بادل ڈیرا جمائے ہوئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پرلاوے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز نے دیکھنے والوں کوخوفزدہ کیا ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube