Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کے ٹو سرکرنے والی پہلی برطانوی خاتون دل وجان سے پاکستان کی دلدادہ

SAMAA | - Posted: May 24, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کے ٹو سر کرنے والي پہلي برطانوي خاتون نے پاکستان کی مہمان نوازی کا اعتراف کرتے ہوئے پاک دھرتي کي تعريفوں کے پُل باندھ ديے۔

امپريل کالج لندن ميں سائنٹفک ايکسپلورر سوسائٹي کي سالانہ تقريب سے خطاب کے دوران ونيسا اوبرائن نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا پل پل کا احوال شرکاء کے ساتھ شيئر کيا اور پاکستان کی خوب تعریفیں کیں۔

اپنے خطاب میں ونیسا نے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت اور محفوظ ملک ہے، يہاں کے لوگوں کي مہمان نوازی کے کيا کہنے۔

واضح رہے کہ برطانوی نژاد امریکی کوہ پیما ونیسا او برائین نے جولائی 2017 میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکی تھی۔ ونیسا نے کے ٹو سر کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرکہا تھا کہ 28 ہزار 251 فٹ بلند دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر بطور پہلی خاتون کوہ پیما امریکہ کا پرچم لہرانے پر اُنھیں فخر ہے، وہ اپنے ہمراہ برطانیہ اور پاکستان کا پرچم بھی چوٹی پر لے کر گئی تھیں۔

اُنھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ دوسرا اہم پرچم جو کے ٹو کی چوٹی پر لے کر گئیں وہ پاکستان کا تھا، کیوں کہ اُن کے بقول اس ملک کے لوگوں نے بہت محبت دی اور ہمت و حوصلہ بڑھایا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube