Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

تائیوان زلزلہ میں اموات 9 ہو گئیں، 225 زخمی

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago

تائپے: تائیوان میں 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اموات 9 ہوگئی ہیں جبکہ 225 زخمی اور 145 سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔

تائیوان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی رات آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 225 زخمی اور 145 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ووالین ہے جہاں زیادہ تر لاپتہ افراد منہدم عمارتوں اور مکانوں کے ملبے کے نیچے دبے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تائیوان میں دو سال قبل بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں 117 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube