Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

بھارت میں ماں کو بچانے کی کوشش کرنے والا 13سالہ بچہ قتل

SAMAA | - Posted: Dec 26, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 26, 2017 | Last Updated: 4 years ago

احمدآباد: بھارتی ریاست گجرات میں پولیس اہلکار کے بیٹے سمیت 7 غنڈوں نے ماں کو بچانے کی کوشش کرنے والے 13سالہ بچے کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور باقی کی تلاش کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق احمد آباد کے گومتی پور تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل ابھیناش ٹھاکر کے بیٹے امیت ٹھاکر نے شراب کے نشے میں جھونپڑی میں رہائش پذیر جھاڑو بنانے والی خاتون سے دست درازی کی کوشش کی لیکن لوگوں کے جمع ہو جانے پر بھاگ گیا۔وہ رات کو اپنے دیگر چھ ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ آیا اور مذکورہ خاتون کو اٹھا کر لے جانے کی کوشش کی ۔

خاتون کی چیخیں سن کر اس کا 13 سالہ بیٹا اور خاوند جاگ گئے اور انہوں نے خاتون کی چھڑانے کی کوشش کی جس دوران 22 سالہ امیت ٹھاکر نے خاتون کے بیٹے کو چاقو مار دیا اور زیادہ خون بہ جانے سے بچہ موقع پر دم تو ڑ گیا۔ سماء / اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube