Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

لندن: ڈرائیور نے وین راہگیروں پرچڑھادی، متعدد افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago

لندن : سیون سسٹرروڈ کے فنزبری پارک میں وین راہگیروں پرچڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لندن کی سیون سسٹرروڈ کے فنزبري پارک مسجد کے قریب ڈرائيور نے گاڑي راہگيروں پر چڑھادي، واقعہ اس وقت پيش آيا جب لوگ تراويح پڑھ کر گھروں کوجارہے تھے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ فنزبری پارک کی مسجد کے قریب پیش آیا، حادثے میں متعدد افراد زخمي ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب لندن پولیس نے بڑا واقعہ قراردے دیا،پولیس کی بھاری نفری نےعلاقے کا گھیراؤ کرلیا، لندن پوليس نے ايک مشکوک شخص کوگرفتار کرليا ۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ تراویح پڑھ کرآنیوالوں پرگاڑی چڑھائےجانےکی تصدیق نہیں کرسکتے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube