Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

مصر اور سعودی عرب میں اہم سرحدی تنازع حل

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 16, 2017 | Last Updated: 5 years ago

2a

قاہرہ : مصر کی پارلیمان نے طویل بحث و مباحثے کے بعد بحر احمر میں خلیج عقبہ کے داخلی سمندری راستے میں آنیوالے 2 جزیرے صنافیر اور طیران سعودی عرب کو دینے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مصری پارلیمنٹ نے مصر اور سعودی عرب کے درمیان سرحدوں کے تعین اور جزائر کی سعودی عرب کو منتقلی کے بارے میں پیش کردہ بل کی منظوری دیتے ہوئے اس تنازع کو حتمی طور پر حل کردیا ہے۔

مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر علی عبدالعال نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ میں صنافیر اور طیران جزیروں کی سعودی عرب حوالگی کے معاملے پر رائے شماری کی گئی، اس موقع پر کثرت رائے سے ان دونوں جزیروں کو سعودی عرب کو منتقل کرنے کا بل منظور کیا گیا، پارلیمان کی جانب سے منظوری کے بعد حتمی منظوری کیلئے بل صدر مملکت کے پاس جائے گا، جس کے بعد فیصلے کو نافذ العمل کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مصر اور سعودی عرب نے اپریل 2016ء کو سمندری حدود کے تعین کا ایک معاہدہ کیا تھا، اس معاہدے کے تحت مصری حکومت نے بحر احمر میں واقع 2 جزیرے طیران اور صنافیر سعودی عرب کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ ویب ڈیسک

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube