کابل : امریکی اور افغان اعلیٰ فوجی قیادت نے افغانستان میں داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، امریکی حکام کے مطابق داعش کے سربراہ کو ستائیس اپریل کو ننگرہار میں آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اور افغان فوجی قیادت نے افغانستان میں داعش کے سربراہ عبدالحسیب کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔
افغان حکام اور کابل میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل نکلسن نے عبدالحسیب کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ داعش سربراہ ستائیس اپریل کو ننگرہار آپریشن میں مارا گیا، حکام کے مطابق عبدالحسیب آٹھ مارچ کو کابل ملٹری اسپتال پر حملے میں ملوث تھا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔