Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

امریکا، غیرملکی ملازمین کیلئے نئے ویزے جاری

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago

49799498.cms
اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملازمتوں میں غیر ملکی افراد کو موقع دینے کے ویزا پروگرام پر نظر ثانی کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے غیر ملکی ملازمین کے ویزا پروگرام سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے، اس کے علاوہ نئے بل کا مقصد ایسی پالیسی وضع کرنا ہے، جس کے نتیجے میں امریکی ساختہ مصنوعات کو ترجیح دی جائے۔

صدر ٹرمپ کے نئے صدارتی انتظامی حکم نامے کا عنوان ’بائے امریکن، ہایئر امریکن‘ ہے، صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر ایک امریکی سامان ساز کمپنی کے صدر دفاتر کا دورہ کرنے کے دوران جاری کیے۔

US-green-card-940x470
ایگزیکٹو آرڈر کے تحت وفاقی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایچ ون بی ویزا پروگرام میں بہتری لانے کے لیے اقدامات تجویز کریں، حکم نامے میں لیبر، انصاف، داخلہ اور وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ امیگریشن نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے اقدام اٹھائیں جس سے امریکی ملازمین کے مفادات کی حفاظت بھی ہوسکے۔

Immigration1_hot
اس حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں کہ جس کے تحت یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ایچ1 بی ویزا سب سے زیادہ کارکردگی یا سب سے زیادہ قابل شخص کو ہی مل سکے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube