Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

امریکا نے افغانستان پر خوفناک بم گرادیئے

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2017 | Last Updated: 5 years ago

8a

کابل : امریکا نے افغانستان پر خوفناک ترین بم گرادیئے، پنٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ آئی ایس کے ٹھکانوں پر 21 ہزار پونڈ وزنی نان نیوکلیئر بم گرائے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پنٹاگون کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 32 منٹ پر داعش کے زیر زمین ٹھکانوں پر جی بی یو 43 بی بم گرائے گئے ہیں۔

امریکی ایئر فورس کے ترجمان کرنل پیٹ رائڈر کا کہنا ہے کہ 21 ہزار پونڈ وزنی لارجسٹ نان نیوکلیئر بم جی بی یو 43 بی (دی مدر آف آل بومب) پہلی بار کسی لڑائی میں استعمال کیا گیا ہے۔

8

پنٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ کے مطابق خوفناک ترین بم ایم سی 130 طیارے کے ذریعے اہداف پر گرایا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق آئی ایس آئی ایس خراسان کئی ٹھکانوں سے ہاتھ دھونے کے بعد زیر زمین ٹھکانوں تک محدود ہوگئی ہے، داعش افغانستان کو کسی بھی طرح کا موقع فراہم نہیں کریں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube