ڈاکار : جعسازی اور فنڈز میں خورد برد کے الزام میں سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کے میئر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق 2009ء سے میئر کے طور پر کام کرنیوالے خلیفہ سل صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لینے والے تھے، ان کے وکیل بمبا سیسے نے بتایا کہ میئر پر جعلسازی کرکے سرکاری فنڈز خورد برد کرنے، مجرمانہ سازش اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقامی عدالت کے ایک جج نے خلیفہ سل اور ان کے عملے کے 5 اراکین کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ دارالحکومت کے میئر پر 2.85 ملین ڈالر کی خورد برد کا الزام ہے۔ اے پی پی