انقرہ : ترکی کے جنوب مشرقی صوبے پر دہشت گرد حملے میں تین سالہ بچہ جاں بحق، جب کہ سترہ افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکا شامی سرحد کے قریب ریاست شانلی عرفا کی تحصیل ویران شہر میں ہوا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری کار کے ذریعے حملہ کیا۔حملے میں اٹارنی جرنلوں کے کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے اپنے بیان میں کہا ہم اس ملک سے علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کا نام و نشان مٹا کر چھوڑیں گے۔ سماء