Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

امریکاجانےوالوں کےلیےخوشخبری

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2017 | Last Updated: 5 years ago

muslim-americans-2

دوحا: قطرائیرویزکےذریعے امریکی پابندی کے شکار ممالک کے شہریوں کوامریکاجانے کی اجازت مل گئی۔یہ فیصلہ امریکی عدالت کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اس حکم نامے کی معطلی کےبعد کیاگیاجس میں پابندی کے شکار سات ممالک کے شہریوں کوامریکاآنے کی اجازت دی گئی ہے۔

امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے قطرائیرویزکوہدایت کی ہےکہ پابندی کا شکار7ممالک  اور امریکی ویزا رکھنےوالے گرین کارڈ ہولڈرزجو امریکا میں پناہ چاہتے ہیں،انھیں امریکا آنے دیاجائے۔ یہ افرادطےشدہ طریقہ کار کے تحت امریکا میں داخل ہوسکتےہیں۔

qatar airways

واضح رہے کہ امریکی عدالت کے جج جیمز رابرٹ نے جمعہ کو حکم دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کے ایگزیکیٹوآرڈرکومعطل کردیاتھا جس کے تحت سات ممالک کے شہریوں پر امریکا آنےکی پابندی عائد کی گئی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube