واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہےکہ دنیاکے کئی مسلم ممالک سے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی کا فیصلہ اس لئے ضروری ہے کیونکہ دنیا بہت مشکل کا شکار ہے۔
امریکی ٹی وی کوانٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ یہ پابندی صرف مسلمانوں کے لیے نہیں۔یہ ان ممالک کے خلاف ہے جہاں دہشت گردی عروج پر ہے۔یہ ان ممالک کے خلاف ہے جن سے امریکا کو پریشانی ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ان لوگوں کو بلوانے کے علاوہ امریکا کے پاس پہلے ہی کافی مسائل ہیں۔ان لوگوں کی امریکا آمد سے کچھ معاملات میں بڑی تباہی ہونے کا اندیشہ رہا ہے۔
Full transcript: Pres. Donald Trump’s interview with ABC News’ David Muir https://t.co/YtteKeUOjd #POTUSonABC pic.twitter.com/6YyAGqB7cI
— ABC News (@ABC) January 26, 2017
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے ممالک کے بارے میں مزید وضاحت نہیں کی تاہم ان کا کہناتھاکہ یورپ نے سنگین غلطی کی کہ ایسے ممالک سے شہریوں کو جرمنی سمیت کئی ممالک میں آنے کی اجازت دی۔ ایسے ہونے کی وجہ سے وہ کچھ ہوا جو آپ کو نظر آرہاہے۔ ٹرمپ سے جب یہ سوال کیا گیاکہ آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کے اس فیصلے سے دنیا بھرکو مسلمانوں میں غصے کی لہر دوڑ جائے گی۔ ٹرمپ نے جواب دیا کہ کس غصے کی بات ہورہی ہے ؟ یہاں ویسے بھی بہت غصہ پایا جاتا ہے جس کو مزید کتنا بڑھایا جاسکتا ہے؟
انھوں نے مزید کہاکہ دنیامیں پریشانیاں موجود ہیں۔ دنیا میں کافی غصہ پایا جاتا ہے۔انھوں نے تسلیم کیا کہ امریکا کو عراق نہیں جانا چاہئے تھا۔ انھوں نے مزید کہاکہ امریکا کو عراق سے اس طرح واپس بھی نہیں نکلنا چاہئے تھا۔ سماء