نیویارک: مقبوضہ کشمیر کےسابق وزیراعلی عمر عبداللہ کونیویارک کے ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ کےلیے دو گھنٹے تک روکے رکھاگیا۔
عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں اس واقعے سے آگاہ کیا۔ان کا کہناتھاکہ نیویارک آمد پر انھیں دو گھنٹے تک روکے رکھاگیا۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں روکے جانے کامقصد مزید تلاشی لیناتھا۔
Another “random” secondary immigration check upon landing in the US. Thrice in three visits, the randomness is growing tiresome now.
— Omar Abdullah (@abdullah_omar) October 16, 2016
عمر عبداللہ نے مزید بتایا کہ وہ تین مرتبہ امریکا آئے اور تینوں بار انھیں سخت تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑا۔انھوں نے اس معاملے پر شدید خفگی اور کوفت کا اظہار کیا۔
I’m here to speak at an event organised by NYU but I almost wish I’d stayed at home instead. Ah well, that’s two hours well & truly wasted!!
— Omar Abdullah (@abdullah_omar) October 16, 2016
عمر عبداللہ کا کہنا تھاکہ وہ نیویارک کسی تقریب سے خطاب کرنے آئے تھے مگراچھاہی ہوتا کہ وہ یہاں نہ آتے اور اپنے گھر پرہی رہتے۔ انھوں نے دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔ سماء