سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہیدہونےوالوں کی تعداد55تک پہنچ گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق مقبوضہ وادی میں آج مسلسل 16 ویں روز ہڑتال ہے۔ وادی میں کاروبارزندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گیاہے۔ پرامن مظاہروں کے دوران بھارتی سیکورٹی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں میں 5000سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
برہان وانی کی شہادت کے بعد علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا ۔ بھارتی فورسزنے مظاہروں کے خلاف طاقت کاوحشیانہ استعمال کرکے اب تک 55 معصوم شہریوں کو شہیدکردیا ہے۔ قابض انتظامیہ نے حریت رہنماﺅں کو بھی گھروں میں نظر بند کررکھاہے۔ ایجنسی/ سماء