Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

ڈیوڈ کیمرون کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان، تھریسا مے نئی وزیراعظم ہونگی

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2016 | Last Updated: 6 years ago

3

لندن : ڈیوڈ کیمرون نے بدھ کو عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا، آندری لیڈسم وزیراعظم کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں، تھریسا مے برطانیہ کی دوسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔

برطانوی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی، وزیراعظم ڈيوڈ کيمرون نے بدھ کو عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈیوڈ کیمرون کا کل (منگل کو) 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں آخری دن ہوگا۔

کنزورویٹو پارٹی کی سربراہی کی امیدوار آندری لیڈسم نے مقابلے میں حصہ لینے سے دستبرداری کا اعلان کردیا جس کے بعد سابق وزیر خارجہ تھریسا مے یقینی طور پر برطانیہ کی دوسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔

مزید جانیے ؛ ریفرنڈم میں ناکامی،ڈیوڈ کیمرون کا مستعفیٰ ہونےکا اعلان

خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے تھریسا مے کو ٹیلی فون کیا اور انہیں آئندہ نیا وزیراعظم ہونے پر مبارکباد دی۔

آندری لیڈسم نے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے تھریسا مے کو قیادت کیلئے بہترین قرار دیا، انہوں نے نئی وزیراعظم کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

3a

ڈیوڈ کیمرون نے تھریسا مے کے وزیراعظم بننے پر خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ مے ایک باہمت، اہل اور وزیراعظم کیلئے انتہائی موزوں امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں ؛ برطانیہ انتخابات،ڈیویڈ کیمرون کی پارٹی پھر میدان مار

ڈیوڈ کیمرون منگل کو اپنی کابینہ میٹنگ کی آخری صدارت کریں گے اور توقع ہے کہ وہ بدھ کو وزیراعظم سے سوال و جواب کے آخری سیشن میں شرکت اور ملکہ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ کیمرون 6 سال 2 ماہ اور 2 دن (2255 دن) وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے، انہوں نے وزیراعظم کا عہدہ 11 مئی 2010ء کو سنبھالا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube