Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ڈھاکاحملہ؛بھارت میں ذاکرنائیک کیخلاف تحقیقات کا آغاز

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2016 | Last Updated: 6 years ago

zakir

نئی دہلی: بھارت میں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف محاذ گرم ہوگیا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹ پرذاکر نائیک کے خلاف ڈھاکا میں کیفے پرحملہ کرنے والوں سے تعلق جوڑکرتفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔

ڈھاکا میں کیفے پر حملے میں ملوث 2 حملہ آوروں کے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر ہونے سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد  بھارت میں مذہبی اسکالر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

بھارتی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بنگلا دیشی میڈیا کی خبرسامنے آنے کے بعد سیکیورٹی ادارے ڈاکٹر ذاکر نائیک پرعائدالزامات کی تحقیقات کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر نائیک ان دنوں سعودی عرب میں ہیں اور 11 جولائی کو وطن واپس آنے پرنیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور دیگرادارے ان سے پوچھ گچھ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بنگلہ دیشی میڈیا نے  دارالحکومت ڈھاکا کے ایک ریسٹورنٹ پر ہونے والے حملے میں ملوث 5 حملہ آوروں میں سے 2 کے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر ہونے سے متعلق خبریں دی تھیں جس کے بعد بھارت میں ذاکر نائیک پرانتہا پسندی کا لیبل لگاتے ہوئے ان کے خلاف محاذ کھول دیا گیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ذاکر نائیک نے داعش کو اسلام دشمن تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا داعش درحقیقت مسلمانوں کے خلاف دشمنوں کی سازش ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube