لندن : برطانيہ کے يورپي يونين ميں مستقبل سے متعلق آج اہم ريفرنڈم ہوگا، اس موقع پر يورپي يونين کے حاميوں نے لندن ميں دلچسپ پروگرام کا انعقاد کيا، جس ميں لوگوں کو يورپي يونين کے حق ميں ووٹ ڈالنے کيلئے راضی کيا گيا۔يورپي رہنا ہے، يا برطانوي بننا ہے، لندن کے ٹريفلگر اسکوائر پر يورپي يونين کے حاميوں نے ميلہ لگايا، لوگوں سے يورپ کو یس کہنے کي اپيل ہوئي۔اس دوران حاميوں نے موسيقي کے ذريعے شرکاء کا دل بھي بہلايا، برطانوي عوام آج يورپي يونين ميں شموليت برقرار رکھنے يا عليحدگي اختيار کرنے کے سے متعلق ووٹ ڈاليں گے۔ سماء