Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے پر بضد

SAMAA | - Posted: May 17, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2016 | Last Updated: 6 years ago

4

نئی دہلی : بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے پر بضد ہے، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو نظر انداز کرکے کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے کے متنازع بل کو اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

بھارت نے کشمیر کو اپنا حصہ دکھانے سے متعلق متنازع قانون پر پاکستانی تشویش کو مسترد کردیا، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو نظر انداز کرکے کشمیر سے متعلق بل کو اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ کہتے ہیں مجوزہ بل بھارت کا اندرونی قانون سازی کا معاملہ ہے، اس سے پاکستان سمیت کوئی بھی اس معاملے کا فریق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط کے ذریعے پاکستانی تحفظات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایسا بل پیش کیا جارہا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ دکھانے والے افراد یا اداروں کو سخت کارروائی اور سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube