انقرا:ترکی ميں سيکيورٹی فورسز کے آپريشن کے باعث کردعلاقوں ميں صورتحال بدستور کشيدہ ہے۔ ديارباقر ميں کرفيوتوڑکراحتجاج کےلیےآنے والے مظاہرين کوآنسوگيس اورواٹرکينن کا سامنا کرنا پڑا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ترکی کے جنوبی علاقے ديار باقر ميں صورتحال ايک بارپھرکشيدہ ہوگئی۔
سيکيورٹی آپريشن کے خلاف کرفيو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہزاروں کرد شہری سڑکوں پرنکل آئے۔
نعرےمارتے ہجوم نے آپريشن کی فوری بندش کا مطالبہ کيا۔اس موقع پرسرکاری مشينری حرکت ميں آئی اورکرفيو کی خلاف ورزی پر مظاہرين کو اسموک گرنيڈ اورواٹرکينن کا نشانہ بنايا گيا۔ اس کارروائی کے نتيجے ميں مظاہرين منتشرہوگئے تاہم آئندہ دنوں ميں مزيد احتجاج کی دھمکی بھی دے دی گئی ۔ ایجنسی/ سماء