ممبئی : انتہاء پسند بھارت ميں ظلم اور سفاکی کا ايک اور واقعہ سامنے آگيا، رياست کيرالا ميں جنونی ہندوؤں نے دن دہاڑے مسلمان کو ڈنڈوں کے وار سے ہلاک کرديا گيا۔
بھارت میں ایک اور مسلمان انتہاء پسندی کا شکار ہوگیا، کيرالہ ميں شبیر کی جان صرف اس لئے لی گئی کہ وہ ایک جرم کا عینی شاہد تھا، مخالفین نے عدالت میں گواہی دینے سے روکنے کیلئے اسے بے دردی سے قتل کردیا۔
درندگی کا واقعہ کيمرے میں محفوظ ہوگیا، شبير کو پہلے موٹر سائيکل سے بے دردی سے گھسيٹا گيا اور پھر ڈنڈے برسادیے، ویڈیو کی مدد سے ملزموں کی نشاندہی تو ہوگئی، مگر اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔ سماء