بیجنگ: چین کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارش سے چھتیس لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ۔ ایک گھنٹے میں سو ملی میٹر ہونے والی بارش نے تباہی مچادی ۔
چین میں حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی کی نئی داستانیں رقم کردیں۔ سڑکیں تالاب بن گئیں ۔ ریسکیو اہلکار کشتیوں کے ذریعے شہریوں کی امداد کررہے ہیں۔
ایک گھنٹے میں سو ملی میٹر کے حساب سے بارش نے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کو بڑھایا تو وہیں شہری علاقوں میں بھی تباہی کی داستانیں چھوڑیں۔
مختلف حادثات میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے اور ان گنت مالی نقصان بھی ہوئے ۔ سماء