Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

نیپال میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی

SAMAA | - Posted: May 2, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: May 2, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

کھٹمنڈو    :    نیپال میں تباہ کُن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار چھ سو سے تجاوز کرگئی، پندرہ ہزار سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ایک ہفتہ گزرنے کے بعد لوگ اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

نیپال میں بدترین زلزلے کو ہفتہ بیت گیا، لیکن ہر نئے دن تباہی کی نئی داستان جنم لے رہی ہے۔ گاؤں کے گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کھنڈر عمارتوں کے ملبے سے کسی کے زندہ بچ نکلنے کی ساری امیدیں دم توڑ گئیں۔
 
نيپالي حکومت نے ہلاکتوں کي تعداد دس ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کيا ہے۔ چودہ ہزار اسپتال اور کيمپوں ميں زيرعلاج ہيں۔ ملبے تلے دبی لاشوں کے تعفن سے بيماريوں کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے، جس سے بچنے کیلئے نقل مکاني کا سلسلہ بھی جاري ہے۔ دوسري جانب پاکستان سے مزيد دو سي ون تھرٹي طيارے امدادي کھيپ ليے کھٹمنڈو پہنچ گئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube