ویب ایڈیٹر
ریاض : سعودی عرب میں مسجد کے باہر دھماکے میں 30افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی قصبہ قدیح میں مسجد کے باہر خود کش بمبار نے دھماکا کردیا، واقعے میں کم از کم 30افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں 150 کے قریب نمازی موجود تھے، زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ سماء