اسٹاف رپورٹ
انقرہ : سمندر ميں بھٹکتے روہنگیا مسلمان مہاجرين کيلئے ترکی نے امدادی آپريشنز تيز کرديے، بحالی کیلئے 10 لاکھ ڈالر امدادی رقم بھی وقف کردی۔
خشک و تر پر در بدر بھٹکتے روہنگيا مسلمانوں کی مدد کيلئے ترکی ميدان ميں آگيا، اقوام متحدہ تنظيم برائے مہاجرين کے ذريعے ترکی نے سمندر ميں بھٹکتے روہنگيا مسلمانوں کی مدد کيلئے 10 لاکھ ڈالر امداد جاری کرديے۔
ترک صدر رجب طيب اردوان نے ملائیشين صدر نجيب رزاق سے گفتگو ميں کہا ہے کہ ترکی مسئلہ روہنگيا مہاجرين کی ذمے داری اٹھانے کيلئے تيار ہے، اس حوالے سے ترکی نے انڈونيشيا، ملائیشيا اور تھائی لينڈ کی جانب سے ريسکيو آپريشنز کو سراہا۔
ترک نيوی کے جہاز اور ہيلی کاپٹرز سمندر ميں بھٹکتے روہنگيا مسلمانوں کيلئے ريسکيو آپريشنز کررہی ہيں، ميانمار کے علاقہ راخين کے باسی روہنگيا باشندے انتہاء پسند بدھسٹ اور فوجی مظالم سے جان بچاکر قريبی ملکوں ميں پناہ تلاش کررہے ہيں۔ سماء