اسٹاف رپورٹ
ابوظہبی : ابوظہبي ميں عمارت ميں آگ لگنے سے دس افراد ہلاک اور آٹھ زخمي ہوگئے۔
آگ الصفہ انڈسٹريل ايريا ميں واقع عمارت ميں لگی، دو منزلہ عمارت کے نيچے ٹائر کی دکان ميں آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل کو بھي لپيٹ ميں لے ليا۔ گودام کو رہائش کے ليے دينے پر عمارت کے مالک کو گرفتار کرليا گيا ہے۔ سماء