Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس منارہے ہیں، ہر طرف خوشی کا سماں

SAMAA | - Posted: Dec 25, 2014 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 25, 2014 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : دنيا بھر ميں مسيحی برادری کرسمس کی خوشیاں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، مختلف ممالک میں خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی دعائیہ تقریب ہوئی، عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کی مبارکباد دی، پوپ فرانسس نے خطاب میں امن و محبت کا پیغام دیا۔

جنگ زدہ شام میں کرسمس نے خوشیوں کے رنگ بھرے، دمشق کے گرجا گھر میں سجی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، غم بھلا کر کرسمس کا جشن منایا۔

مصر میں بھی مسیحی برداری نے کرسمس کی شام عبادت میں گزاری

خوشیوں بھرے گیت گائے، ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

فلسطین میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت اللحم میں دنيا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں آئے مسیحیوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔

اسرائیل میں حضرت مريم اور حضرت عيسیٰ کے آبائی شہر ميں گرجا گھروں کو خصوصی طور پر سجايا گيا، مارچ کرتے بينڈز اور رنگا رنگ فلوٹس نے کرسمس کی خوشیان بانٹی۔

چین میں بھی مسیحی جوش و جذبے سے کرسمس منارہے ہیں، بیجنگ کے سب سے بڑے گرجا گھر میں کرسمس ایو میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کرسمس پر بھارتی گرجا گھروں کی سجاوٹ بھی قابل دید ہے، مخلتف شہروں میں دعائیہ تقریبات ہوئیں، شرکاء نے کرسمس کا جشن منایا۔ سماء 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube