Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

دہشتگردوں کی دھمکیاں،امریکا برطانیہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

لندن / واشنگٹن  :  امریکا میں دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ برطانیہ میں اہم مقامات کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔

امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر جے جانسن کا کہنا ہے کہ سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مقصد ان کی حفاظت کا یقینی بنانا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان  کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں گروپوں کی جانب سے دھمکی آمیز فون کالز کے بعد واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں وفاقی عمارتوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب موصول دھمکیوں کے پیش نظر برطانیہ میں بھی اہم مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube