Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

آزادی یا الحاق، اسکاٹش عوام نے برطانیہ کے حق میں فیصلہ دیدیا

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

اینڈبرا : برطانیہ تقسیم ہونے سے بچ گیا، اسکاٹ لینڈ کے عوام نے آزادی مسترد کردی اور برطانیہ کیساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلاسگو اور ایڈنبرا پر یونین جیک لہراتا رہے گا، برطانیہ تقسیم سے بچ گیا، اسکاٹش عوام کی اکثریت نے علیحدگی سے انکار کردیا۔

گلاسگو سمیت صرف 4 کونسلز نے YES یعنی آزادی کی حمایت کی لیکن 32 میں سے 28 نے علیحدگی کی مخالفت میں ووٹ دیا، جیت کیلئے فریقین کو کُل 1,822,942 ووٹ درکار تھے، پولنگ کے دوران ٹرن آؤٹ 84.48 فیصد رہا، آزادی کی حمایت میں 44.58 اور مخالفت میں 55.42 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

نتائج کے بعد نیشنلسٹ پارٹی کے رہنماء الیکس سالمنڈ نے شکست تسلیم کرلی، ساتھ ہی اِس خواہش کا بھی اظہار کرگئے کہ لندن انتظامیہ اسکاٹش عوام سے کئے گئے وعدوں کا احترام کرے گی۔

علیحدگی مخالف تحریک بیٹر ٹوگیدر کے رہنماء ایلسٹر ڈارلنگ نے کہا کہ تقسیم کیخلاف ووٹ اسکاٹش عوام کے حق میں بہتر ثابت ہوگا، برطانیہ کیساتھ رہنے پر اسکاٹش عوام کی بڑی تعداد جشن منارہی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube