Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

گجرات فسادات کیس : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی عدالت میں طلب

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : امریکی عدالت نے گجرات فسادات کیس میں بھارتی وزیراعظم کو طلب کرلیا ہے، نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج نیویارک پہنچ رہے ہیں۔
گجرات کے بارے میٕں جب جب سوال ہوا، مودی صاحب روٹھ گئے، مگر خون ناحق بہانے کا حساب کبھی نہ کبھی کہیں نہ کہیں تو دینا ہوگا۔

گجرات میں مسلم کش مہم کے الزام میں بھارتی وزیراعظم کو امریکی عدالت نے طلب کرلیا، پٹیشن فسادات کے دوران امریکا میں پناہ لینے والے 2 بھارتی مسلمانوں کی مدعیت میں دائر کی گئی۔

امریکی سول کورٹ میں مودی پر ایلین ٹارچر کلیم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ان پر ماورائے عدالت ہلاکتوں اور تشدد پر اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، عدالتی حکم کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو 21 روز کے اندر الزامات کا جواب دینا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube