Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سیاہ فام لڑکے کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی

SAMAA | - Posted: Aug 18, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 18, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

میسوری : امریکا کی ریاست میسوری میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام لڑکے کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔

کرفیو کا نفاذ بھی مظاہرین کو نہ روک سکا، سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کیخلاف احتجاج تحال جاری ہے،چار سو افراد سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین کو روکنے کیلئے انتظامیہ حرکت میں آئی، اور آنسو گیس فائر ہوئے اور احتجاجی منتشر ہوگئے، تو سرکاری اہل کاروں نے پوزیشن سنبھالی, ہنگامہ آرائی کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے مائیکل براؤن نامی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق مائیکل لوٹ مار میں ملوث تھا اور دو طرفہ فائرنگ میں ماراگیا، جب کہ مائیکل کے اہل خانہ الزام کو مسترد کرچکے ہیں اور سیاہ فام کمیونٹی ملوث اہل کاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کررہی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube