Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

اسرائیل بارہ گھنٹے کی جنگ بندی پر آمادہ؛ مغربی کنارے میں فائرنگ، دو فلسطینی شہید

SAMAA | - Posted: Jul 26, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 26, 2014 | Last Updated: 8 years ago

غزہ: امریکا اور مصر کی کوششیں رنگ لائیں۔ اسرائیل اور حماس غزہ میں آج بارہ گھنٹے کے لئے عارضی جنگ بندی پر راضی ہو گئے۔۔ اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء کی تعداد آٹھ سو اسی تک جا پہنچی۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور مصری حکام  نیتن یاہو کو منانے میں کامیاب ہوگئے۔ اسرائیل بارہ گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر راضی ہو گیا۔۔ حماس نے بھی حمایت کردی۔

پاکستانی وقت کے مطابق، صبح نوبجے سے رات نوبجے تک غزہ پربم نہیں برسیں گے۔ جبکہ دیرپا امن کیلئے آج فرانس میں اجلاس ہوگا۔ جس میں یورپی یونین کے ہمراہ امریکا،  ترکی ،  قطر اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

لیکن جنگ بندی سے قبل اسرائیل فوج نے غزہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا۔  جس سے مزید آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔

گزشتہ روز مغربی کنارے میں اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں شہید کئے گئے فلسطینیوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔ میتیوں کو جلوس کی شکل میں آخری آرام گاہ تک لے جایا گیا۔ ایجنسیز

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube