اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے والدہ کو ساڑھی کا تحفے دینے پر سوشل میڈیا کے ذریعے شکریہ ادا کردیا۔
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نریندر مودی کہتے ہیں کہ نواز شریف نے ان کی والدہ کیلئے بہت عمدہ ساڑھی بھیجی ہے، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں، جلد یہ ساڑھی اپنی والدہ کو دیدیں گے۔ سماء