Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

عراق میں باغیوں اور حکومتی فورسز میں جھڑپیں جاری، 5 لاکھ سے زائد افراد بے گھر

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 23, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

بغداد : عراق میں باغیوں اور حکومتی فورسز میں جنگ نے 5 لاکھ سے زائد افراد کو پناہ کیلئے دربدر کردیا، قتل و غارت کی خبروں نے عراقی عوام میں خوف پھیلادیا۔

عراق میں باغیوں اور سرکاری فورسز کے درمیان گھمسان کا رن پڑا ہے، باغیوں کی پیش قدمی اور فورسز کے درمیان پسنے والے عوام گھر بار چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں دربدر ہیں، 5 لاکھ سے زائد کی آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

اغواء اور قتل و غارت کی خبروں نے عراقی عوام میں دہشت پھیلادی ہے، پناہ گزین خیموں میں زندگی کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور شدید گرمی الگ پریشان کررہی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube