اسٹاف رپورٹ
بغداد : عراق کے شہر تکریت میں جنگجوؤں نے فوج کا حملہ پسپا کردیا جس کے بعد عراقی فورسز نے دجلہ کا رخ کرلیا، جھڑپوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
تکریت پر قابض جنگجوں کیخلاف عراقی فوج نے بڑا آپریشن کیا، جس میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور فضائی مدد بھی شامل تھی لیکن شدید مزاحمت کے سبب حملہ پسپا ہوگیا۔
عراقی حکام کے مطابق ابتدائی ناکامی کے بعد دوبارہ کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔ سماء