Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

چین میں بم دھماکے، 30 افراد ہلاک، 90 زخمی

SAMAA | - Posted: May 22, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

بیجنگ : چین کا شہر اورومچی بم دھماکے سے گونج اٹھا، دہشت گردوں کے حملے میں 31 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں نے چین کے مغربی شہر کے بازار کو نشانہ بنایا، 2 گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے ہجوم پر بم حملے کئے جبکہ بارودی مواد سے بھری گاڑی بھی دکانوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی۔
واقعے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور 90 کے قریب زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube