Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

عادم آدمی پارٹی رہنماء اروند کجریوال نے بھارتی میڈیا کو بکاؤ قرار دیدیا

SAMAA | - Posted: Mar 14, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 14, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

نئی دہلی : بھارت ميں عام آدمی پارٹی رہنماء اروند کجریوال نے ميڈيا کی دکھتی رگ چھيڑدی، کہتے ہيں بکاؤ ميڈيا کو اقتدار ميں آکر جيل بھيج ديں گے، بيان سے بھارتی ميڈيا سٹپٹا گيا، کجریوال پر بھارتی طالبان کا ٹيگ لگاديا۔

بھارت کے عام آدمی نے جانبدار ميڈيا کی دُم پر پاؤں رکھ ديا، اروند کجريوال نے کہديا کہ اقتدار ہاتھ آيا تو سرمايہ داروں اور ہندو انتہاء پسندوں کے آلہ کار ميڈيا کو جيل بھيج ديں گے۔

عام آدمی نے ميڈيا کو بے نقاب کيا کيا، ايک طوفان کھڑا ہوگيا، بھارتي ميڈيا نے وہی پرانا ہتھکنڈا استعمال کيا، عام آدمی پارٹی پر طالبان کا ٹيگ لگاديا، اروند کجريوال پر عدم برداشت کا الزام لگاکر خوب عدم برداشت کا مظاہرہ کيا۔

اروند کجريوال کے سوالات کا جواب دينے کی ہمت کسی نے نہيں کی، کيا بھارتی میڈيا بکاؤ نہيں؟، کيا بی جے پی کے اشاروں پر نہيں ناچتا؟، بس پورا ميڈيا ايک آواز ہوکر بھارت کے عام آدمی کو طالبان قرار دے رہا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube